Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
فاسٹ بولر وہاب ریاض کی پی ایس ایل میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

فاسٹ بولر وہاب ریاض کی پی ایس ایل میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا

لاہور: فاسٹ بولر وہاب ریاض کی پاکستان سپر لیگ میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا۔

وہاب ریاض کی جانب سے پنجاب کے نگران وزیر کا حلف 12 فروری کو اٹھانے کا امکان ہے۔ وہاب ریاض وزیر بننے کے بعد پی ایس ایل 8 کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نگران پنجاب حکومت نے وہاب ریاض سے رابطہ کیا ہے اور انہیں 12 فروری کی شب گورنر ہاؤس لاہور میں نگران صوبائی وزیر کا حلف اٹھانے کی دعوت دی گئی ہے، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اُن سے حلف لیں گے۔

وہاب ریاض کے قریبی حلقوں کے مطابق نگران وزیر کھیل کا حلف اٹھانے اور مصروفیات بڑھنے کے بعد بائیں ہاتھ کے پیسر کا پشاور زلمی کی نمائندگی کرنا بہت مشکل دکھائی دے رہا ہے، منسٹری کے بہت سے ایسے معاملات ہیں جو ان کی فوری توجہ کے متقاضی ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض کو کھیلنے کی اجازت ملنے کا انحصار نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی صوابدید پر ہے، بظاہر اس بات کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ وہاب ریاض نے حال ہی میں بگٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے نمائشی میچ میں شرکت کی تھی جس میں انہوں نے ایک اوور میں 6 چھکے کھائے تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *