Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ایس ایل 8 کا ترانہ کونسے گلوکاروں کی آواز میں ہوگا؟ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ایس ایل 8 کا ترانہ کونسے گلوکاروں کی آواز میں ہوگا؟

کراچی: رواں سال پی ایس ایل 8 کے ترانے میں سُروں کا جادو بکھیرنے والے گلوکاروں کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پی ایس ایل 8 کے ترانے میں گنگنانے والے گلوکاروں کے نام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

رواں سال پی ایس ایل کے ترانے میں پسوڑی گرل شے گل، عاصم اظہر، فارس شفی اور گلوکار عبداللہ صدیقی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، جوش سے بھرپور ترانہ ’سب ستارے ہمارے‘ جلد ریلیز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا آغاز 13 فروری سے ملتان میں ہوگا جبکہ 19 مارچ کو ایونٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *