Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کبھی نہیں کہا الیکشن نہیں کروائیں گے، وزیر اطلاعات – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کبھی نہیں کہا الیکشن نہیں کروائیں گے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے کبھی نہیں کہا کہ الیکشن نہیں کرائیں گے، انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات جاری ہیں اور حتی الامکان کوشش ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ مذاکرات ہمارے حق میں ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہی آئی ایم ایف معاہدہ ہے جو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کر کے گئے تھے، گزشتہ حکومت اس معاہدے کو معطل کرکے گئی تھی جبکہ موجودہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ کی جانب جانے سے بچایا۔

مریم اورنگزیب نے انتخابات سے متعلق کہا کہ وفاقی حکومت نے کہیں یہ نہیں کہا کہ ہم الیکشن نہیں کرائیں گے، انتخابات حکومت نے نہیں الیکشن کمیشن نے کروانے ہیں اس لیے انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے اور قیاس آرائیوں میں کسی کا فائدہ نہیں ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *