Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
گلیڈی ایٹرز نے سابقہ ناکامیوں کے ازالے کی ٹھان لی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

گلیڈی ایٹرز نے سابقہ ناکامیوں کے ازالے کی ٹھان لی

کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل 8میں سابقہ ناکامیوں کے ازالے کی ٹھان لی۔

کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ماضی میں کورونا کی وجہ سے کمبی نیشن متاثر ہوتا رہا،اس بار متوازن اسکواڈ منتخب ہوا، مقامی کرکٹرز محمد نواز، افتخار احمد، نسیم شاہ اور محمد حسنین کی اچھی فارم کا فائدہ اٹھائیں گے۔

پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pk کو خصوصی انٹرویو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہاکہ ہم گذشتہ سیزنز کی غلطیاں نہ دہراتے ہوئے، اس بار اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے، ماضی میں کورونا کی وجہ سے چند کھلاڑیوں کو قرنطینہ جیسے مسائل ہوتے رہے، ان کی وجہ سے پلیئرز کا آنا جانا بھی لگا رہا، اس بار متوازن اسکواڈ منتخب ہوا،امید ہے کہ بہتر کمبی نیشن بن جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *