Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
الخدمت کی ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

الخدمت کی ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ترکیہ اور شام میں زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

سرگرمیوں کے حوالے سے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے بتایا ہے کہ امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کےلیے ’’قرض بھی۔۔۔ فرض بھی‘‘ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، ترک عوام نے پاکستان میں کسی بھی آفت پر دل کھول کر مدد کی اور اب جبکہ انہیں ہماری ضرورت ہے تو ہم بھی ان کی داد رسی میں کسی طور پیچھے نہیں رہیں گے۔

جاری کردہ بیان کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن ملک اور بیرون ممالک سے ترک بہن بھائیوں کےلیے عطیات جمع کر رہی ہے اور ترکیہ میں برادر تنظیموں کی مدد سے پکے پکائے کھانے، فوڈ پیکج ،گرم کپڑوں، خیموں، بستروں اور کمبلوں کی فراہمی جاری ہے۔

ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی ڈاکٹرز کی ٹیم ضروری سامان اور ادویات کے ہمراہ ترکیہ پہنچ رہی ہے اور جلد متاثرہ علاقوں میں میڈیکل آپریشنز کا آغاز کر دے گی۔

دریں اثنا الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر محمد عبدالشکور زلزلہ متاثرین کی داد رسی اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے اپنی ٹیم کے ہمراہ ترکیہ پہنچ گئے۔

انہوں نے ترک رفاعی ادارے حیرات فاؤنڈیشن اور آئی ایچ ایچ کے عہدیداران کے ساتھ ساتھ پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ ملاقات کی اور زلزلہ زدہ علاقوں میں پاکستانی طلبہ و طالبات اور بزنس کمیونٹی کے کردار کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ امدادی ٹیموں کے ساتھ مل کر زلزلہ زدہ علاقوں میں قیمتی جانیں بچانے میں مدد کریں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *