Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
الیکشنز میں پارٹی کو مہنگائی بہا لے جائیگی، لیگی ارکان نے وزیراعظم کو بتادیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

الیکشنز میں پارٹی کو مہنگائی بہا لے جائیگی، لیگی ارکان نے وزیراعظم کو بتادیا

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی و سابق اراکین پنجاب اسمبلی کی گزشتہ دنوں ہونے والی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے عابد رضا، راو اجمل، رانا مشہود، عنیزے فاطمہ، راحیلہ خادم حسین سمیت دیگر نے ملاقاتیں کیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق لیگی اراکین نے مہنگائی کے ستائے عوام کے دلی جذبات وزیراعظم شہباز شریف تک پہنچائے۔

اراکین نے کہا کہ عوام مہنگائی، بےروزگاری اور گرتی معیشت کے مسائل کی وجہ سے بے انتہا پریشان ہیں، اگر انتخابات ہوئے تو پارٹی کو مہنگائی کی موجودہ لہر بہا کر لے جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی لہر کا اندازہ ہے، معاشی صورتحال واقعی بہت خراب ہے، اس معاشی صورتحال میں سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت کی غلطیوں بھگت رہے ہیں، آئی ایم ایف کی شرائط انتہائی تکلیف دہ ہیں لیکن ان کو ماننے کے سوا کوئی چارہ بھی نظر نہیں آ رہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کوشش ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ کے بعد عوام کو کچھ نا کچھ فوری ریلیف دے سکیں، تمام اراکین اپنے اپنے حلقوں میں جا کر عوام کو مہنگائی کی اصل وجوہات سے آگاہ کریں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *