Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ترکیہ میں 68 گھنٹے بعد ملبے تلے دبے بچے کو زندہ نکال لیا گیا، ویڈیو وائرل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ترکیہ میں 68 گھنٹے بعد ملبے تلے دبے بچے کو زندہ نکال لیا گیا، ویڈیو وائرل

استنبول: ترکیہ کے جنوبی صوبے ہاتے میں تقریباً 68 گھنٹے بعد ملبے تلے دبے بچے کو زندہ نکال لیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہے۔

ترک خبر رساں ادارے ٹی آر ٹی کے مطابق امدادی کارکنان نے بتایا کہ ہیلن نامی بچے کی حالت ٹھیک اور اسے طبی یونٹ کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

اسی طرح، آدیامان صوبے میں سرچ اور ریسکیو ٹیم نے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو ملبے کے نیچے سے زندہ نکال لیا۔ فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ زندہ بچ جانے والوں میں سے تین کو اسٹریچر پر لے جایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 15ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

ترکیہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 12ہزار 391 اور شام میں مرنے والوں کی تعداد 2ہزار992 تک پہنچ گئی ہے۔ زلزلے سے دونوں ممالک میں ہزاروں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *