Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والے جعلی پولیس اہلکار گرفتار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والے جعلی پولیس اہلکار گرفتار

لاہور: خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرکے شہریوں کو لوٹنے والے مختلف گروہوں کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

سائبر کرائم سرکل فیصل آباد کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ملزمان خود کو پولیس اہل کار ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو کال کرتے تھے اور کسی رشتےدار کی جعلی گرفتاری کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے پیسے بٹور لیتے تھے۔ گرفتار ملزمان مختلف شکایت کنندگان سے 12 لاکھ روپے بٹور چکے تھے۔

ملزمان مطلوبہ رقم کی وصولی کے لیے جعلی ایزی پیسہ اور جازکیش اکاونٹس استعمال کرتے تھے۔ چھاپا مار ٹیم نے ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز برآمد کر لیے۔ ملزمان عوام کو اپنے جال میں پھنسانے کے لیے وائرلیس کی ریکارڈڈ آواز کا بھی استعمال کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان میں محمد منیر، عنصر عباس، عامر، محمد عمران اور محمد اسلم شامل ہیں، جنہیں جھنگ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف ییکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *