Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان لٹریچر فیسٹیول کا آغاز 10 فروری کو لاہور میں ہو گا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان لٹریچر فیسٹیول کا آغاز 10 فروری کو لاہور میں ہو گا

لاہور: پاکستان لٹریچر فیسٹیول کا آغاز 10 فروری کو لاہور میں ہوگا جس کا افتتاح نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علیٰ شاہ کریں گے۔

فیسٹیول کے 50 سے زائد سیشن ہوں گے جس میں تفریح، مزاح، موسیقی، ڈانس کے علاوہ ادب،تعلیم، معیشت، کتابوں کی تقریب رونمائی،ملک کے معروف دانشوروں اور فن کاروں کے ساتھ گفتگو شامل ہوگی۔

افتتاحی تقریب میں پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر اور سندھ کے وزیر ثقافت اور تعلیم سید سردار شاہ بھی شرکت کریں گے۔

الحمراءآرٹس کونسل میں، انور مقصود، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر، سیکرٹری اطلاعات و نشریات علی نواز ملک اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ذوالفقار ذلفی کے ہمراہ صدر آرٹس کونسل پاکستان کراچی احمد شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 15 سال سے کراچی آرٹس کونسل اردو کانفرنس منعقد کر رہی ہے، اب ہم ایک نیا برانڈ متعارف کرا رہے ہیں، پاکستان میں یکجہتی کی بہت ضرورت ہے، کلچر اور ادب کے ذریعے ملک کی تمام اکائیوں کو جوڑا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ادبی و تہذیبی مرکز رہا ہے، دلی اور چندی گڑھ سے لوگ یہاں پڑھنے آتے تھے، ہم نوجوان نسل کو آپس میں جوڑ رہے ہیں، لاہور کے بعد گوادر،مظفر آباد،گلگت،پشاور، اسلام آباد اور کراچی میں اس فیسٹیول کا انعقاد ہو گا۔

احمد شاہ کا کہنا تھا کہ اس کے بعد ہم امریکہ کے مختلف شہروں ہیوسٹن، نیویارک، شکاگو، ڈیلس اور ٹورنٹو میں پاکستان لٹریچر فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا۔

انور مقصود نے کہا کہ اگر لاہور نہ ہوتا تو پاکستان میں اردو نہ ہوتی، ہر آدمی کا حق ہے کہ اس کا آنے والا دن اچھا ہو، حالات برے ہیں لیکن ہمیں اچھے کی امید رکھنی چاہیے، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، ملک میں تعلیم کو پنپنے نہیں دیا گیا کیونکہ اس ملک کے بچے پڑھ گئے تو الیکشن میں ووٹ نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان بہت ذہین ہیں، عقل اور سمجھ کے ساتھ ہماری نوجوان نسل سچی ہے، احمد شاہ جس کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں وہ کامیاب ہوتا ہے، اس فیسٹیول کے انعقاد میں زلفی کی بہت محنت ہے۔

صوبائی وزیر ثقافت و اطلاعات عامر میر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد احمد شاہ پاکستان لٹریچر فیسٹیول ایونٹ کے روح رواں ہیں، انور مقصود ہمارے ملک کے لیجنڈ ہیں، اس فیسٹیول کی بنیاد اور محنت احمد شاہ کی ہے، پاکستان کے معاشرے میں جو شدت پسندی بڑھ گئی ہے اس سے نکلنے کے لیے ایسے ایونٹس بہت ضروری ہیں۔

ذوالفقار زلفی نے کہا کہ ہم احمد شاہ کو خوش آمدید کہتے ہیں، اس فیسٹیول کے لیے احمد شاہ دن رات محنت کر رہے ہیں، الحمرا ہر قدم میں ان کے ساتھ ہے ، عامر میر کی قیادت میں ہم بھرپور ساتھ دیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *