Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پہلی سے تیسری جماعت تک کے طلبا کو بغیر امتحان اگلی کلاس میں پروموٹ کیا جائے، محکمہ تعلیم سندھ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پہلی سے تیسری جماعت تک کے طلبا کو بغیر امتحان اگلی کلاس میں پروموٹ کیا جائے، محکمہ تعلیم سندھ

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی نے نجی اسکولوں کو پہلی سے تیسری جماعت کے بچوں کو پروموٹ کرنے کے لیے ہدایت جاری کردیں۔

محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی نے کراچی سمیت سندھ بھر کے نجی تعلیمی اداروں میں پہلی سے تیسری جماعت کے بچوں کو بغیر امتحانات کے اگلی جماعتوں میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس بروز جمعرات 9 فروری کو کراچی میں ہوا۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کیجانب سے نجی تعلیمی اداروں کو ہدایات جاری کی گئیں جبکہ چوتھی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات عید الفطر کے بعد لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

علاوہ ازیں پرائیویٹ انسٹیٹیوٹ آف سندھ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نجی اسکولوں کیلئے اہم مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت سردیوں کی وجہ سے جو اسکولز کی ٹائمنگ میں تبدیلی کی گئی تھی اس کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق اب سندھ کے تمام اسکول اپنے پرانے اوقات کار پر کھلیں گے جبکہ سندھ بھر میں تعلیمی سال کا آغاز یکم اگست 2023 سے ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *