Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی میں سیکیورٹی کمپنی سے 180جدید ہتھیار اور وردیاں لوٹ لی گئیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی میں سیکیورٹی کمپنی سے 180جدید ہتھیار اور وردیاں لوٹ لی گئیں

کراچی: کراچی میں سیکیورٹی کمپنی سے 180جدید ہتھیار اور وردیاں لوٹ لی گئیں۔

کراچی میں سکیورٹی گارڈ کمپنیوں کے دفتر بھی غیر محفوظ ہوگئے، پولیس کی وردیوں میں ملبوس مسلح ڈاکو سکیورٹی کمپنی کے دفتر سے جدید اسلحہ، جیکٹس اور سکیورٹی گارڈز کی وردیاں لے اڑے جس کا مقدمہ شاہ لطیف تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

سکیورٹی کمپنی کے چیف سکیورٹی آفیسر نے موقف اختیار کیا کہ 31 جنوری 2023 کو پولیس موبائل میں آنے والے پولیس کی وردیوں میں ملبوس مسلح ڈاکو سکیورٹی کمپنی کے دفتر میں رات ساڑھے 3 بجے داخل ہوئے، مسلح ڈاکو پولیس موبائل اور سفید رنگ کی کار میں موجود تھے۔

سیکیورٹی آفیسر کے مطابق کمپنی کے چوکیدار امان اللہ نے واردات کے حوالے سے آگاہ کیا جس کا مقدمہ شاہ لطیف تھانے میں درج کرایا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ مسلح ڈاکو 140شارٹ گن ، 40 تیس بور پستول،170 جیکٹس اور گارڈز کی 200 وردیاں لے اڑے۔

ایس ایچ او شاہ لطیف ملک مظہر کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کے متعلقہ سیل سے رابطہ کیا، جہاں سکیورٹی کمپنی کے چھاپے کے حوالے سے تصدیق نہیں ہوسکی جس کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ڈاکوؤں کی شناخت کی جارہی ہے جلد ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *