Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
یورپی ممالک کیلیے پی آئی اے پروازیں بحال ہونے کے امکانات روشن – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

یورپی ممالک کیلیے پی آئی اے پروازیں بحال ہونے کے امکانات روشن

کراچی: یورپی ملکوں میں پی آئی اے پروازیں بحال ہونے کے امکانات روشن ہوگئے۔

برطانوی ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم 9 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئی، ذرائع کے مطابق یورپی ملکوں میں پی آئی اے پروازیں بحال ہونے کے امکانات روشن ہوگئے، یورپ میں بحالی کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

برطانوی ہیڈ آف اسٹیٹ سیفٹی کی ٹیم کیپٹن مالکولم رسبی کی سربراہی میں کراچی پہنچی ہے،یو کے سیفٹی ٹیم 16فروری تک اپنا آڈٹ مکمل کرے گی، غیرملکی ٹیم نے شعبہ لائٹس کا آڈٹ شروع کردیا۔
دورے کے دوران برطانوی سیفٹی ٹیم سول ایوی ایشن اتھارٹی کا مکمل آڈٹ کرے گی،جس میں فلائٹ اسٹینڈرڈ،سیفٹی مینجمنٹ سسٹم،ائیر وردینس سمیت دیگر اہم شعبوں کا آڈٹ شامل ہے،سی اے اے کا آڈٹ کے بعد برطانوی سیفٹی ٹیم پی آئی اے کا بھی مکمل آڈٹ کرے گی.

برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی آڈٹ کے بعد یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی(ایاسا)پاکستان کا دورہ کرے گی،ایاسا وفد 7مارچ کوکراچی پہنچے گا، جن کی جانب سے پی آئی اے کا مکمل سیفٹی آڈت کیا جائیگا، مطمئن ہونے پریورپی ملکوں میں قومی ائرلائن کی بحالی کے امکانات روشن ہونگے۔

واضح رہے کہ ہوا بازوں کے امتحانات کیلیے سی اے اے میں برطانوی سول ایوی ایشن کا سسٹم نصب ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *