لاہور: فلور ملز ایوسی ایشن نے سیکریٹری فوڈ کی جانب سے منظور شدہ پالیسی ’سبوتاژ‘ کرنے کی بنیاد پر 13 فروری سے سرکاری گندم کا کوٹہ نہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
فلور ملز ایوسی ایشن نے کہا کہ سیکریٹری فوڈ منظور شدہ پالیسی اور ایس او پیز سبوتاژ کررہے ہیں، فلو ملز بند کرنے کے ایجنڈے پر عمل درآمد کیا جارہا اس لیے 14 فروری سے سرکاری آٹے کی سپائی اور تیاری بند ہوگی۔
ایوسی ایشن کی جانب سے واضح کیا گیا کہ احتساب کے نام پر فلور ملز کو ذاتی عناد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، معمولی باتوں پر لاکھوں جرمانے اور مقدمے کیے جارہے ہیں جبکہ سیکریٹری فوڈ نے کم گندم کاشت اور پیداوار کا ذکر مراسلے میں بھی کیا۔
فلور ملز ایوسی ایشن کے مطابق پنجاب میں گندم خریداری کا بڑا بحران سر اٹھ رہا ہے، پنجاب نے گندم کی امدادی قیمت نہیں بڑھائی اور نہ ہی بار دانہ خریداری کی، محکمہ خوراک نے نجی گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔
ایوسی ایشن نے کہا کہ فلور ملزم کو نئی گندم کی خریداری روکنے کے طریقے اختیار کیے جارہے ہیں، پنجاب میں ٹریکنگ سسٹم ختم کر کے مارکیٹ میں آٹا سپلائی بحال کی جائے جبکہ نجی گندم اور آٹے کی ترسیل پر سے پابندی ہٹائی جائے۔

Leave a Reply