Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جناح اسپتال کراچی کے متعدد سی سی ٹی وی کیمرے بند ہونے کا انکشاف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جناح اسپتال کراچی کے متعدد سی سی ٹی وی کیمرے بند ہونے کا انکشاف

کراچی: جناح اسپتال انتظامیہ نے متعدد وارڈز کے کیمرے بند ہونے کا حیرت انگیز انکشاف کردیا گیا،اسپتال کے سی سی ٹی وی کیمروں کا نیٹ ورک کمزور ہوجانے سے سکیورٹی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کراچی میں لاپتا ہونے والی خاتون کے معاملے پر دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ اسپتال میں متعدد شعبہ جات کے کیمرے بند پڑے ہیں، جس کے سبب اسپتال میں نا خوشگوار واقعات کی تعداد میں اضافہ ہوچکا ہے۔

اس طرح کی ہنگامی صورتحال میں جب اسپتال انتظامیہ سے سی سی ٹی وی ریکارڈنگز مانگی جاتی ہیں تو وہ کیمرے بند ہونے کا کہہ کر اپنی جان چھوڑا لیتے ہیں۔
اسپتال انتظامیہ نے موقف دیا کہ اسپتال کے گائنی وار کے کیمرے بند کرنے کا مقصد خواتین کو تحفظ فراہم کرنا ہے کیوں اکثر خواتین کو ان کیمروں سے اعتراض تھا۔

واضح رہے کہ جناح اسپتال کے گائنی وارڈ سے دو روز قبل خاتون پُراسرار طور پر لاپتہ ہوئیں جس پر اہل خانہ نے اسپتال انتظامیہ کو مورود الزام ٹھہرایا ہے جبکہ شوہر کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *