Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شیخ رشید کی تھانہ مری میں درج کیس میں ضمانت منظور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شیخ رشید کی تھانہ مری میں درج کیس میں ضمانت منظور

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی تھانہ مری میں درج کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں ضمانت منظور کرلی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ محمد ذیشان نے ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم شیخ رشید احمد کو 1 لاکھ روپے مالیت کا ضمانتی مچلکہ جمع کرانیکا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید ایک روز کیلیے مری پولیس کے حوالے
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی اس کیس میں رہائی کی روبکار جاری کردی گئی تاہم تھانہ آب پارہ کیس میں گرفتاری برقرار ہونے کی وجہ سے رہائی عمل میں نہیں آئی۔

ضمانت کے بعد انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ الحمداللہ مری کی جعلی ایف آئی آر میں درخواست ضمانت منظور ہو گئی ہے۔

شیخ رشید کے خلاف پولیس سے مزاحمت اور اہلکار کی وردی پھاڑنے کا مقدمہ درج ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *