Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
معاشی ایمرجنسی لگائی گئی تو شدید سیکیورٹی اثرات ہوں گے، فواد چوہدری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

معاشی ایمرجنسی لگائی گئی تو شدید سیکیورٹی اثرات ہوں گے، فواد چوہدری

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ معاشی ایمرجنسی لگائی تو شدید سیکیورٹی اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے ٹوئٹ کی کہ پاکستان میں پی ڈی ایم حکومت کو دوام دینے کیلئے معاشی ایمرجنسی لگانے کی گفتگو ہو رہی ہے،ایسا ہوا تو اس کے شدید سیکیورٹی اثرات مرتب ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ایٹمی پروگرام دشمنوں کے پروپیگینڈے کا مرکز ہو گا اور ہماری آزادی محض رسمی ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسی احمقانہ پالیسیوں پر ضد کر کے ملک کی سالمیت کو داؤُپر لگایا جا رہا ہے ملک میں انتخابات کروا کے حکومت منتخب لوگوں کو ٹرانسفر کی جائے ملک کے مستقبل سے کھیلنا بند ہونا چاہیے۔

لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے پنجاب میں 90 دن میں انتخابات کی تاریخ دینے کے حکم پر فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت انتخابات سے فرار کا راستہ ترک کرے اور تحریک انصاف کے ساتھ بیٹھے اور قومی الیکٹورل فریم ورک کا اعلان کرے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج جسٹس جواد حسن نے عدلیہ کا مان رکھ لیا، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے ، وفاقی حکومت ہمارے ساتھ بیٹھے اور قومی الیکشن پر بات چیت کرے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *