Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نوادرات کا تحفظ، اسکولوں کی اپ گریڈیشن، پاک جاپان معاہدہ طے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نوادرات کا تحفظ، اسکولوں کی اپ گریڈیشن، پاک جاپان معاہدہ طے

اسلام آباد: پاکستان اور جاپان کی مابین ٹیکسلا میوزیم کے نوادرات کے تحفظ اور نمائش کو بڑھانے کیلیے معاہدہ طے پا گیا۔

پاکستان اور جاپان کی حکومتوں کے مابین ٹیکسلا میوزیم کے نوادرات کے تحفظ اور نمائش کو بڑھانے کیلیے معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت جاپان کی حکومت 10کروڑ 10 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ فراہم کریگی۔

گزشتہ روز وزارت اقتصادی امور میں امداد کے لیے دستخطی تقریب ہوئی۔ جاپان کے سفیر مسٹر واڈا میتسوہیرو، جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA) کے چیف نمائندے مسٹر KINOSHITA Yasumitsu، وزارت اقتصادی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز اور دونوں ممالک کے دیگر حکام نے اس تقریب میں شرکت کی۔
ٹیکسلا میوزیم ٹیکسلا میں قدیم گندھارن بدھ کھنڈرات کے وسط میں واقع ہے، جو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کی جگہ ہے جس میں گندھارن فنون عظیم تاریخی اور ثقافتی قدرکے حامل ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *