Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعلیٰ بلوچستان کا آئندہ پبلک سروس کمیشن کے تحت سرکاری بھرتیاں کرنے کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعلیٰ بلوچستان کا آئندہ پبلک سروس کمیشن کے تحت سرکاری بھرتیاں کرنے کا اعلان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں آئندہ تمام اسامیوں پر بھرتیاں پبلک سروس کمیشن کے تحت کی جائیں گی۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کی تمام نوکریاں پبلک سروس کمیشن کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مستقبل میں پانچ گریڈ سے اوپر کی تمام بھرتیاں پبلک سروس کمیشن کے تحت ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ’پبلک سروس کمیشن کے تحت بھرتیوں کا فیصلہ بہت مشکل تھا کیونکہ اس سے کئی اراکین صوبائی اسمبلی ناراض ہوجائیں گے مگر ہم نے شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے‘۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلیے کنٹریکٹ پر نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے گا اور اگر بلوچستان سے اچھے اساتذہ نہیں ملے تو دوسرے صوبوں سے اساتذہ بھرتی کریں گے۔یونیورسٹیز میں بھی لوکل پروفیسرز ملے تو ٹھیک ورنہ غیر مقامی پروفیسرز لائیں گے۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ تمام جماعتیں میرے ساتھ ہیں اگر بلوچستان عوامی پارٹی نے مجھے نکال دیا تو آزاد حیثیت سے دوبارہ منتخب ہوں گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ جب بھی اقدام اٹھاتے ہیں اسٹے دے دیا جاتا ہے، اب توہین عدالت اور جیل کی پرواہ نہیں ہے۔

وزیراعلی بلوچستان نے ہائیکورٹ کے حکومت سے متعلق فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عالیہ نے جتنے کیسز پر اسٹے دیا ہوا ہے اُن کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں حکومتیں گرانے میں ہمیں استعمال کیا گیا ہے مگر اب فیصلہ کیا ہے کہ ایسے کسی کام کیلیے استعمال نہیں ہوں گے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبے سے ملک میں 8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، اس معاہدے نے دنیا کے دروازے بلوچستان پر کھول دیئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *