Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پنجاب میں افسروں اور اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلوں کا نگران حکومت کا اقدام عدالت میں چیلنج – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پنجاب میں افسروں اور اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلوں کا نگران حکومت کا اقدام عدالت میں چیلنج

لاہور: پنجاب بھر میں افسروں اور اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلوں کے نگران حکومت کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں حکومت پنجاب، وزیراعلیٰ پنجاب اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نگران حکومت نے غیر قانونی اقدام کرتے ہوئے پنجاب بھر میں افسروں اور اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلے کردئیے، نگران حکومت کو تقرر و تبادلوں کا کوئی آئینی اور قانونی اختیار حاصل نہیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ نگران حکومت کا کام انتخابات کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کو معاونت فراہم کرنا ہے، قانون کے تحت ٹینیور پوسٹ پر موجود افسروں کو عہدے کی میعاد مکمل ہونے تک ٹرانسفر نہیں کیا جاسکتا، افسروں کے تبادلوں سے عام سائلین اور شہریوں کو مشکلات کا سامناہے۔
موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نگران حکومت نے سیاسی مفادات کے لیے افسروں کے تبادلے کر کے غیر قانونی اقدام کیا، عدالت افسروں اور اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلوں کے نوٹی فکیشن کو کالعدم قرار دے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *