Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی میں خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دے دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی میں خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دے دیا

کراچی: شہر قائد کے نجی اسپتال میں خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دے دیا۔

شہر قائد ضلع وسطی میں واقع سیفی اسپتال میں خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دیا ہے۔ قبل از وقت پیدائش اور کم وزن ہونے کے سبب چاروں بچوں کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کردیا گیا۔

19 سالہ خاتون نے بچوں کی پیدائش سے قبل حمل کے علاج کے لیے سیفی اسپتال میں اندراج کرارکھا تھا، وہ 30 سے زائد ہفتے کی حمل کی عمر میں پری ٹرم لیبر میں گئی اور گزشتہ روز صبح 10 بجے ایمرجنسی سیزرین سیکشن (آپریشن) کرایا گیا۔
خاتون نے 1.4 کلو گرام، 1.1 کلو گرام، 1 کلو گرام اور 1.1 کلو گرام وزنی 4 بیٹوں کو جنم دیا۔ چاروں بچوں کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کردیا گیا ، آپریشن کے بعد ماں کی حالت بہتر ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *