Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایف بی آر نے گریڈ 16 کے ان لینڈ انسپکٹرز کو ہائر ٹائم اسکیل 17 دیدیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایف بی آر نے گریڈ 16 کے ان لینڈ انسپکٹرز کو ہائر ٹائم اسکیل 17 دیدیا

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر)نے ملک بھر سے گریڈ 16 کے 342 ان لینڈ ریونیو انسپکٹرز کوہائر ٹائم اسکیل 17 دیدیا۔

ایف بی آر کی جانب سے اس سلسلے میں باضابطہ طور پر نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ وزارت خزانہ کی پالیسی کے تحت ٹائم اسکیل کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں سیکرٹری ریونیو ڈویژن و چیئرمین ایف بی آر نے گریڈ 16 کے انسپکٹرز کو فوری طور پر گریڈ 17 میں ٹائم سکیل پروموشن دیدی ہے۔

ٹائم اسکیل پروموشن حاصل کرنے والے افسران میں ان لینڈ ریونیو کی ملک بھر کی تمام فیلڈ فارمشنز کے انسپکٹرز شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن میں ٹائم اسکیل پروموشن حاصل کرنے والے ریجنل ٹیکس آفسز،ایل ٹی یوز،کارپوریٹ ٹیکس آفسز سمیت دیگر فیلڈ فارمشنز کے ناموں کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *