Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
صدر سے وزیر خزانہ کی ملاقات، میثاق معیشت کی تجویز – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

صدر سے وزیر خزانہ کی ملاقات، میثاق معیشت کی تجویز

اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے صدر عارف علوی سے ملاقات میں میثاق معیشت کی تجویز پیش کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی اور ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔وزیرخزانہ نے صدر کو آئی ایم ایف سے معاہدے سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی۔

اسحاق ڈار نے صدر مملکت کو میثاق معیشت کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ میثاق معیشت ملک کی معیشت کی بہتری کے لیے ضروری ہے۔ ذرائع نے وزیرخزانہ کی کچھ تعطل کے بعد صدرعلوی سے ملاقات کو غیر معمولی قراردیا۔
بعدازاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عمران خان سے رابطہ کیا اور ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر اہم گفتگو کی۔

انہوں نے عمران خان سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے حالیہ ملاقات اور ملک میں عام انتخابات کی ٹائم لائن سے متعلق بھی گفتگو کی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *