Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عتیقہ اوڈھو نے غلافِ کعبہ سینے کی سعادت حاصل کر لی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عتیقہ اوڈھو نے غلافِ کعبہ سینے کی سعادت حاصل کر لی

مکہ مکرمہ: پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ’غلافِ کعبہ‘ کی سلائی کرنے کی سعادت حاصل کر لی۔

عتیقہ اوڈھو نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خبر دی ہے کہ انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے۔

عتیقہ اوڈھو نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمدللہ میں نے اپنی سالگرہ کے دن عمرہ ادا کرلیا، میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اللہ نے مجھے اپنے گھر پر بلایا‘۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ان کیلئے ایک بہت ہی خوبصورت کیفیت تھی جس میں انہوں نے خود کو اللہ تعالیٰ کے قریب محسوس کیا۔ عتیقہ اوڈھو نے ترکی، لبنان اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

عتیقہ اوڈھو کو ’کسوا‘ غلافِ کعبہ کی سونے کے تاروں سے سلائی کرنے کی بھی سعادت حاصل ہوئی، ایک ویڈیو میں انہیں کعبہ کے خوبصورت غلاف کی سونے کے تاروں کڑھائی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *