Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمرہ زائرین کو سعودیہ کے کسی بھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اترنے کی اجازت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمرہ زائرین کو سعودیہ کے کسی بھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اترنے کی اجازت

اسلام آباد: عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے والے زائرین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے، سعودی حکومت نے عمرہ ویزا کے حامل زائرین کو مملکت کے تمام انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سفر کی اجازت دے دی۔

جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا، تمام عمرہ زائرین مملکت کے کسی بھی ائرپورٹ پر آمد اور روانگی ممکن ہوسکے گی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سعودی ایوی ایشن کے مطابق ملکی و بین الاقوامی پروازیں عمرہ زائرین کے لیے کوئی بھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ استعمال کرسکتی ہیں، پروازوں کو نئے نوٹی فکیشن پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا، خلاف ورزی کرنے والی ائیرلائن کے خلاف سخت کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔
قبل ازیں عمرہ ویزا والے مسافر صرف جدہ اور مدینہ ائیرپورٹ سے سفر کرتے تھے تاہم اب دمام، القسیم، ریاض سمیت تمام ائیرپورٹ سے آمد اور روانگی کی سہولت دستیاب ہوگی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *