Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کا فیصلہ پیشی سے مشروط کردیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کا فیصلہ پیشی سے مشروط کردیا

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حفاظتی ضمانت سے متعلق درخواست پر دورانِ سماعت عدم حاضری پر عدالتی کارروائی کل تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے عبوری ضمانت عدم پیشی پر خارج ہونے کے بعد عمران خان کے وکیل نے لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کے لیے رجوع کیا تھا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار عدالت پیش نہیں ہوا، عدالت نے درخواست گزرا کو پیش ہونے کا موقع بھی دیا اور سوا آٹھ بجے دوبارہ درخواست گزرا کے وکیل نے مہلت مانگی۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیے کہ جب تک عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوتے ان کی درخواست منظور نہیں کی جا سکتی۔ بعدازاں عدالت نے سماعت کل (بروز جمعرات) تک ملتوی کردی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *