Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
منی بجٹ کی منظوری کیلیے صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرلیے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

منی بجٹ کی منظوری کیلیے صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرلیے

اسلام آباد: صدر مملکت کے آرڈیننس پر دستخط سے انکار کے بعد حکومت نے منی بجٹ ضمنی فنانس بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے لیے ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے منی بجٹ کیلئے صدارتی آرڈیننس پر دستخط سے انکار کے بعد حکومت نے منی بجٹ آرڈیننس کے ذریعے نہ لانے اور ضمنی فنانس بل قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس بلا کر منظوری کیلئے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد اسے منظوری کیلیے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، جس کے لیے اجلاس پندرہ فروری کو طلب کرلیا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *