Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 32 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 32 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 32 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع ہے۔

حکومت کی جانب سے آج رات سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12.8 فیصد اضافہ متوقع ہے جب کہ نئی قیمتیں فروری کے اگلے 15 دنوں کے لیے موثر ہونگی۔

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر اور پٹرولیم مصنوعات پر لگائے گئے ٹیکسوں کو دیکھتے ہوئے پٹرول کی قیمت32.07 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی 32.84 روپے فی لٹر تک بڑھائی جاسکتی ہے۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 28.05 روپے ،لائٹ ڈیزل 9.90 روپے لیٹر تک مہنگا ہوسکتا ہے۔

اس وقت پٹرول کی قیمت 249.80 روپے لٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی295 روپے لٹر، مٹی کے تیل کی 189.83 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی 187 روپے فی لٹر ہے۔

ڈالر ریٹ اور اس پر لیوی کے حساب سے پٹرول کی نئی قیمت 281.87 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی 295.64 روپے ،مٹی کے تیل کی 217.88 روپے اور لائٹ ڈیزل کی 196.90 روپے فی لٹر تک جاسکتی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *