Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈیجیٹل مردم شماری کا پہلا مرحلہ بیس فروری سے شروع ہوگا، ادارہ شماریات – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈیجیٹل مردم شماری کا پہلا مرحلہ بیس فروری سے شروع ہوگا، ادارہ شماریات

اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں ڈیجیٹل خانہ اور مردم شماری میں خودشماری کا عمل 20 فروری سے شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق خود شماری کا عمل 20 فروری سے 3 مارچ تک ہوگا اور خود شماری کا عمل شہریوں کی سہولت کے لیے ہے۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ شہری اپنی اور اپنے گھرانے کی معلومات کا اندراج خود کراسکتے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق خود شماری پورٹل پر شہری رجسٹرڈ موبائل سے رجسٹریشن کراسکتے ہیں جبکہ ٹیمیں یکم مارچ سے یکم اپریل تک گھرگھر جاکرمردم شماری کی جائے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *