Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کروڑوں کا آن لائن فراڈ کرنے والی خاتون کو متاثرین سے معاملات طے کرنے کا حکم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کروڑوں کا آن لائن فراڈ کرنے والی خاتون کو متاثرین سے معاملات طے کرنے کا حکم

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے آن لائن خریداری میں کروڑوں روپے کے مبینہ فراڈ سے متعلق ہراساں کرنے کے خلاف مقدمے میں دونوں فریقین کو بیٹھ کر معاملات طے کرکے جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت کے روبرو آن لائن خریداری میں کروڑوں روپے کا مبینہ فراڈ کرنے والی خاتون ردا تبسم کے متاثرین کے خلاف ہراساں کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ 40 سے زائد خواتین و مرد متاثرین انصاف کے لیے عدالت پہنچ گئے۔

متاثرین کے وکیل جاوید احمد چھتاری ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ میرے موکلین کے ساتھ کاروبار میں دھوکا کیا گیا، پیسے واپس دلوائے جائیں۔ مدعی مقدمہ کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ہم متاثرین کے پیسے لوٹانے کے لئے تیار ہے بیٹھ کر معاملات طے کرلیں، بیٹھ کر بات چیت کرلیں تھوڑا وقت دے دیں رقم لوٹا دیں گے۔
عدالت نے دونوں فریقین کو بیٹھ کر معاملات طے کرکے جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یکم مارچ تک فریقین جواب جمع کرائیں۔

سماعت سے قبل سٹی کورٹ میں متاثرین نے احتجاج اور مظاہرہ کیا۔ متاثرہ شہریوں میں خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی۔ اس موقع پر متاثرین کے وکیل جاوید چھتاری نے کہا کہ سیکڑوں لوگوں سے فراڈ کیا گیا۔ متاثرین کے ساتھ 20 کروڑ کا فراڈ کیا گیا۔

متاثرہ خواتین کا کہنا تھا کہ ردا تبسم نے برانڈڈ کپڑوں کی خرید و فروخت کے نام پر ہمارے ساتھ فراڈ کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *