Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
لاہور سے کراچی ایئر ٹکٹ میں 7 ہزار کا اضافہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

لاہور سے کراچی ایئر ٹکٹ میں 7 ہزار کا اضافہ

اسلام آباد: منی بجٹ میں لاہور سے کراچی کے ایئر ٹکٹ میں 7 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ منی بجٹ میں فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس ٹکٹ پر ایف ای ڈی کی شرح 20 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے دبئی، سعودی عرب، امریکا، برطانیہ، یورپی ممالک کیلیے ایئر ٹکٹس میں30 ہزار روپے تک اضافہ ہوگیاہے۔

جدہ، مدینہ کے ٹکٹ پر 28ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔ دبئی کا کم از کم یکطرفہ کرایہ99ہزار روپے سے بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ روپے ہوگیا۔ لاہور سے استنبول کرائے میں15ہزار سے زائد کے اضافے سے ایئر ٹکٹ 1لاکھ 88 ہزار ہوگیا۔
لاہورسے ٹورنٹو یک طرفہ کرایہ5 لاکھ3 ہزار روپے ہوگیا ہے۔ لاہور سے کراچی کے ایئر ٹکٹ میں7ہزار روپے اضافے کے بعد دو طرفہ کرایہ 41ہزار روپے تک پہنچ گیاہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *