Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ٹی سی ایل نے سال 2022 میں بہترین آمدن اور منافع حاصل کرلیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ٹی سی ایل نے سال 2022 میں بہترین آمدن اور منافع حاصل کرلیا

کراچی: پی ٹی سی ایل گروپ نے مالی سال 2022 کے دوران اپنے ریونیو میں 10.2فیصد کا قابلِ قدر اضافہ کرلیا۔

پی ٹی سی ایل نے ریٹیل اور کاروباری دونوں شعبوں میں اپنی مضبوط کارکردگی کی بنیاد پر اپنی آمدنی میں 8.6 فیصد اضافہ کیا جبکہ یوفون نے اپنی آمدنی میں 7.1 فیصد اضافہ کیا ہے۔

گروپ کے ذیلی ادارے یو مائیکرو فنانس بینک نے شاندار کارکردگی کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے 2022 کے دوران آمدن میں 35.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا۔
پی ٹی سی ایل گروپ کی آمدن گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.2فیصد اضافے کے ساتھ 151.6ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، جس کی بنیادی وجہ فکسڈ براڈ بینڈ، موبائل ڈیٹا، اور ہول سیل اور بزنس سلوشنز کے ساتھ ساتھ مائیکرو فنانس سروسز کے ذریعے کنزیومر شعبے میں مضبوط کارکردگی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *