Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین میں دھماکا، 2افراد جاں بحق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین میں دھماکا، 2افراد جاں بحق

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین میں دھماکے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 4 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ٹرین میں دھماکا میاں چنوں کی حدود میں ہوا جبکہ ٹرین ڈرائیور نے چیچہ وطنی ریلوے اسٹیشن کے قریب بریک لگائی۔ ٹرین میں 850 مسافر سفر کر رہے تھے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکہ بوگی نمبر چار میں ہوا جس میں تبلیغی جماعت کے لوگ بھی موجود تھے جو رائیونڈ جا رہے تھے، زخمیوں کو ٹی ایچ کیو چیچہ وطنی منتقل کر دیا دیا گیا جن میں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔
مسافر کا کہنا ہے کہ بوگی نمبر 4 میں کوئی سلنڈر موجود نہیں تھا، دھماکا واش روم میں ہوا تو لوگ کی چیخ و پکار شروع ہوگئی۔ ٹرین کی چین کھینچتے رہے لیکن ٹرین ڈرائیور نے ٹرین نہیں روکی۔

دھماکا سلنڈر کا تھا یا نہیں اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *