Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ججز کی آڈیو مریم نواز کے میڈیا سیل نے لیک کی، پرویز الہیٰ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ججز کی آڈیو مریم نواز کے میڈیا سیل نے لیک کی، پرویز الہیٰ

لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ججز کی آڈیو مریم نواز کی سرپرستی میں چلنے والے میڈیا سیل نے لیک کی۔

چوہدری پرویز الہی نے اپنے بیان میں آڈیو لیک کو عدلیہ کے خلاف منظم مہم قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی اور کہا کہ مسلم لیگ ن مریم نواز کی قیادت میں ایک بار عدلیہ پر حملہ آور ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز اپنے والد کی عدلیہ مخالف روایت کو ہی آگے بڑھا رہی ہیں، نواز شریف نے سپریم کورٹ پر براہ راست حملہ کیا، اب نوازشریف اور شہبازشریف کے کہنے پر مریم نواز اور ان کا پراپیگنڈہ سیل عدلیہ کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ اب معزز جج صاحبان کے فون ٹیپ کئے جارہے ہیں، رانا ثناء اللہ حکومتی وسائل عدلیہ کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، مسلم لیگ ن کا آڈیو لیک کا ڈرامہ بری طرح فلاپ ہو چکا ہے اس لیے اب وہ کچھ نیا سوچیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *