Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2800 روپے اور 2400 روپے کا اضافہ ہوگیا، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت 215 ڈالر کے اضافے سے 1824 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 196000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 168038 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے کے اضافے سے 2130 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 25.72 روپے کے اضافے سے 1830 روپے کی سطح پر آگئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *