Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران خان مبینہ قتل سازش کیس، شیخ رشید پرفرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران خان مبینہ قتل سازش کیس، شیخ رشید پرفرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان کے مبینہ قتل کی سازش کے کیس میں شیخ رشید پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد کی عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ عمر بشیر نے شیخ رشید پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 2 مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔

اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کیخلاف چالان پیش کیا۔ شیخ رشید نے عدالت سے استدعا کی کہ ایک کانفرنس میں شریک ہونا ہے 15 مارچ کی تاریخ دی جائے جس پر عدالت نے جواب دیا کہ ہائیکورٹ کے آرڈرز ہیں چالان آگیا ہے لمبی تاریخ نہیں دے سکتے۔ ٹرائل شروع ہوجائے تو پھر دیکھ لیں گے۔
دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ نے شیخ رشید کی تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست واپس کردی۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے ریمارکس میں کہا کہ یہ درخواست سیشن جج کی عدالت میں جمع کرائیں میرا اختیار نہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *