Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان ترکیہ زلزلہ زدگان کیلئے 1 لاکھ 71 ہزار خیمے بھیجے گا، وزیراعظم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان ترکیہ زلزلہ زدگان کیلئے 1 لاکھ 71 ہزار خیمے بھیجے گا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ترکیہ کے زلزلہ زدگان کیلئے 1 لاکھ 71 ہزار خیمے بھیجے گا، معاشی مشکلات کے باوجود ترکیہ کے بہن بھائیوں کی بھرپور مدد کریں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترکیہ اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات دہائیوں پر مبنی ہیں، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ترکیہ بھیجے جانے والے خیموں کا بین الاقوامی معیار یقینی بنایا جائے، فوری طور پر ترکیہ کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ پریزیڈنسی سے درکار خیموں کی خصوصیات کے حوالے سے مشاورت کی جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ میں خیموں کی فوری ضرورت پوری کرنے کیلئے فضائی راستے سے خیمے بھیجے جائیں، پاکستان سے بھیجے جانے والے خیموں کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کی جائے۔ وزیراعظم نے خیموں کے معیار کے تعین کیلئے وزیر منصوبہ بندی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں خیمہ سازی کے صنعتکار اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، ترکیہ کے بہن بھائیوں کی مدد کی خاطر خیمہ سازی کے صنعتکار حکومت کو کم نرخوں پر خیمے فراہم کریں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے پاکستان خوراک، گرم کپڑے اور خشک دودھ بھیج رہا ہے، پاکستان کی ریسکیو ٹیمیں ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی بھرپور مدد کر رہی ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *