Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پرویز الہیٰ کی آڈیو لیکس کا سنگین معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل ضرور بھیجنا چاہیے، نوازشریف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پرویز الہیٰ کی آڈیو لیکس کا سنگین معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل ضرور بھیجنا چاہیے، نوازشریف

لندن: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آڈیو لیک سنگین معاملہ ہے جس کا سپریم جوڈیشل کونسل میں کیس جانا ضروری ہے۔

لندن میں اپنے دفتر سے روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کی جسٹس مظاہر نقوی سے متعلق آڈیو لیکس بڑا سنگین معاملہ ہے، ان ہی کرداروں کی وجہ سے آج پاکستان اس مقام پر پہنچا ہے اور سر کے بل گررہا ہے۔

نوازشریف نے مطالبہ کیا کہ آڈیو لیک کا بھرپور نوٹس لیا جانا چاہیے اور اس کیس کو سپریم جوڈیشل کونسل بھیجنا چاہیے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کا نام سپریم جوڈیشل نہیں بھیجنا تو میرا نام بھیج دیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اتنے الزمات مجھ پر لگائے ہیں ایک اور الزام لگ گیا تو کیا ہوجائے گا، پانچ کے ٹولے (گینگ آف فائیو) کو بھی معافی نہیں ملنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے چار سالوں کا موازنہ عمران خان کے چار سالوں کے ساتھ کیا جانا چائیے، ہم پاکستان کی بہتری کیلئے ڈٹے رہیں گے، ہم پیچھے ہٹ گئے تو پھر ملک اور قوم کی کون خبر لے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *