Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آمدن سے زائد اثاثے؛ نیب نے عثمان بزدار کو پھر طلب کرلیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آمدن سے زائد اثاثے؛ نیب نے عثمان بزدار کو پھر طلب کرلیا

لاہور: آمدن سے زائد اثاثہ جات کے معاملے پر قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پھر طلب کرلیا۔

نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے معاملے پر عثمان بزدار کو 22 فروری کو پراپرٹی،آمدن اور اخراجات کی تفصیلات کےساتھ پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا۔

قبل ازیں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو 16 فروری کو نیب طلب کیا گیا تھا، تاہم وہ پیش نہیں ہوئے۔ واضح رہے کہ عثمان بزدار نے لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو نیب لاہور میں 22 فروری کو صبح 11بجے پیش ہونے کا نوٹس دیا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *