Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

اسلام آباد: احتساب عدالت نے ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ شاہد خاقان عباسی پیش نہیں ہوئے۔

کیس میں اہم پیشرفت ہوگئی۔ جج ناصر جاوید رانا نے عدم پیشی پر ملزم شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
ان کی شریک ملزمہ عظمی عادل کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ عدالت نے عظمیٰ کی بھی عدم حاضری اور استثنی کی درخواست دائر نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

بعدازاں شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست دائر کی جو عدالت نے منظور کر لی۔

عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور عظمی عادل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *