Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران خان نے جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ کے کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران خان نے جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ کے کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد: عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد سے رجوع کرلیا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان ،پرویز خٹک اور شیخ رشید نے بریت کی درخواست دائر کردی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عدنان رشید نے کیس کی سماعت کی۔

پرویز خٹک،سیف اللہ نیازی اور راجہ خرم نواز عدالت کے روبرو پیش ہوئے جب کہ عمران خان کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔
دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد حسن عباس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کیس کی سماعت کی۔

پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان ، راجہ خرم عدالت میں پیش ہوئے اور اسد عمر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جو منظور کرلی گئی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات حذف کرنے کے لیے انسدادِ دہشت گردی عدالت میں درخواست دائر کردی۔

عدالت نے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی۔

الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے خلاف احتجاج پر یہ دہشت گردی کا کیس درج کیا گیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *