Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ماہ صیام سے قبل مہنگائی کی لہر، اشیائے خور و نوش کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ماہ صیام سے قبل مہنگائی کی لہر، اشیائے خور و نوش کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں

راولپنڈی: رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مارکیٹوں میں مہنگائی کی لہر آ گئی۔ اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے سے شہری شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگئے۔

وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں 2 ماہ قبل ڈھائی سو روپے میں بکنے والی دال ماش ہول سیل مارکیٹ میں 400 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے جب کہ دال مونگ کی قیمت 200 سے بڑھ کر ڈھائی سو روپے تک پہنچ گئی ہے۔ دال چنا 180 روپے سے بڑھ کر 230 روپے کردی گئی جب کہ سفید چنے کو بھی پر لگ گئے، جس کے نتیجے میں قیمت 250 روپے سے بڑھ کر 400 روپے کلو تک پہنچ گئی۔

ہول سیل مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق لال لوبیا 300 روپے سے بڑھ کر 400 روپے کلو تک پہنچ گیا ہے۔ علاوہ ازیں چینی بھی 70 روپے کلو فی کے بجائے 95 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے جب کہ اچھا گھی 520 روپے کلو سے بڑھ کر 650 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

راولپنڈی میں رمضان المبارک سے قبل مشروبات کی قیمتوں میں بھی 20 سے 30 فیصد اضافہ ہوگیا۔ اس کے علاوہ ایرانی کھجور 350 روپے سے بڑھ کر 650 روپے ہوگئی اور پاکستانی کھجور 300 روپے سے بڑھ کر 750 روپے فی کلو ہوچکی ہے۔

شہر میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد چکن فی کلو 750 روپے تک پہنچ گیا جب کہ زندہ مرغی کی قیمت عام مارکیٹ میں 450 سے تجاوز کرگئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *