Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیردفاع خواجہ آصف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد کا کابل کا اہم دورہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیردفاع خواجہ آصف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد کا کابل کا اہم دورہ

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد نے کابل کا اہم دورہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی قیادت میں پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد نے آج (بدھ کو) افغانستان کا اہم دورہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستانی وفد کی افغان نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر اخوند، وزیر دفاع مولوی یعقوب مجاہد سے ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی اور وزیر خارجہ امیر خان متقی سمیت عبوری حکومت کی سینئر قیادت شریک تھی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران خطے میں دہشت گردی کے بڑھتے خطرے، ٹی ٹی پی اور اسلامک اسٹیٹ کے امور زیر بحث آئے، فریقین نے دہشت گردی کے خطرے سے موثر طریقے سے نمٹنے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *