دکی: پولیس اور لیویز نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران خان محمد مری کی اہلیہ مغوی گراں ناز کو بیٹی اور بیٹوں سمیت بازیاب کرا لیا۔
بارکھان واقعہ: صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کیتھران گرفتار
ذرائع کے مطابق مغوی خاتون گراں ناز، اس کی بیٹی اور بیٹوں کو کوہلو سے بازیاب کروایا گیا۔ لیویز اور پولیس ذرائع کے مطابق مغویوں کو کمشنر ژوب ڈویژن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ دکی،کوہلو،بارکھان میں پولیس کی جانب سے کارروائیاں کی گئیں، جس کے بعد بازایاب افراد کو قانونی کارروائی کے بعد اہل خانہ کے حوالے کیا جائے گا۔

Leave a Reply