Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
علی ظفر پر الزامات؛ عدالت میں میشا شفیع سے ویڈیو لنک کے ذریعے جرح – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

علی ظفر پر الزامات؛ عدالت میں میشا شفیع سے ویڈیو لنک کے ذریعے جرح

لاہور: سیشن عدالت میں گلوکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف جرح یکم مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق گلوکار علی ظفر لاہور کی سیشن کورٹ میں عدالت میں پیش ہوئے علی ظفر کے وکیل طارق گل نے ویڈیو لنک کے ذریعے میشا شفیع پر جرح کی۔

علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران وکیل نے میشا شفیع سے پوچھا کہ آپ نے ایک تصویر عدالت میں پیش کی جس کو آپ نے جنسی ہراسگی کا الزام لگایا یہ تصویر آپ نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر خود اپ لوڈ کی؟
انہوں نے مزید سوال کیا کہ آپ نے اس کا کیپشن لکھا کہ آج رات پارٹی ہوگی جو تصویر آپ کیپشن کے ساتھ اپ لوڈ کر رہی ہیں اس تصویر کوکیسے جنسی ہراسگی کہہ سکتی ہیں ؟ دوران سماعت عدالت میں میشا شفیع کے فیس بک اکاونٹ پر تصویر کھول کر بھی دکھائی گئی۔

علی ظفر کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے پاکستان آکر کہا تھا کہ آپ کو عدالت نے کبھی نہیں بلایا آپ نے عدالتی احکامات کے متعلق جان بوجھ کرغلط بیانی کی۔

جس پر گلوکارہ میشا شفیع نے کہا کہ میڈیا ٹاک میں غلطی سے یہ جملہ میرے منہ سے نکلا تھا۔ عدالت نے میشا شفیع کے بیان پر مزید جرح کے لیے وکلا کو طلب کرتے ہوئے سماعت یکم مارچ تک ملتوی کر دی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *