لاہور: پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب پولیس نے لاہور سے گرفتار ہونے والے رہنماؤں اور کارکنان کو دور دراز جیلوں میں منتقل کردیا، جہاں اب ہم صدائے احتجاج بلند کریں گے۔
لاہور میں ایک روز قبل جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتاریاں دینے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کو صوبے کے دور دراز جیلوں میں منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور سے گرفتار رہنماؤں کو 24 رہنما اور کارکنان کو لیہ جیل منتقل کیا گیا جبکہ چوبیس کو بھکر، پچیس کو راجن پور سینٹرل جیل منتقل کیا گیا۔

Leave a Reply