Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
گوادر کو بجلی کی فراہمی، قیمت پربات چیت کیلیے ایرانی وفد آئیگا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

گوادر کو بجلی کی فراہمی، قیمت پربات چیت کیلیے ایرانی وفد آئیگا

اسلام آباد: گوادر کو بجلی کی فراہمی کیلیے ایران کے پاور ڈویژن کا وفد گوادر آئے گا۔

ایران سے گوادر کو 100 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلیے ایران کے پاور ڈویژن کا وفد گوادر پہنچ رہا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق وفد کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو )اور نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی) کے حکام سے رہائشی اور تجارتی مقاصد کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت پر بات چیت کرے گا۔ معاہدے کے بعد گوادر کو اگلے ماہ بجلی مل جائے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *