Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بلوچستان میں بم دھماکا، پانچ افراد جاں بحق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بلوچستان میں بم دھماکا، پانچ افراد جاں بحق

کوئٹہ: ضلع بارکھان کے رکھنی بازار میں بم دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ کے مطابق دھماکے میں زخمیوں کی تعداد 12 ہوگئی جن میں دو بچیاں بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو کے مطابق ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ رکھنی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے رکھنی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔

انہوں نے کہا کہ بے گناہ اور معصوم لوگوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں، دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے بدامنی پیدا کر رہے ہیں۔ ملک دشمن عناصر کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف مزید موثر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی پلان کا ازسر نو جائزہ لیا جائے اور زخمیوں کو علاج کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

صدر ممکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف سمیت وزیر خارجہ، گورنر سندھ اور دیگر نے بھی دھماکے کی مذمت کی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *