Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
زمزم کے پانی کو زیادہ عرصے تک محفوظ رکھنے کیلیے جدید بوتلیں متعارف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

زمزم کے پانی کو زیادہ عرصے تک محفوظ رکھنے کیلیے جدید بوتلیں متعارف

ریاض: امورِ حرمین شریفین کے صدر شیخ عبدالرحمان السدیس نے زم زم کے پانی کو محفوظ بنانے کے لیے تیار کی گئیں جدید طرز کی بوتلوں کا افتتاح کردیا۔

العربیہ نیوز کے مطابق شیخ عبدالرحمان السدیس نے “زمزم آب رسانی” کے تحت حرم مکہ میں زم زم کی نئی بوتلوں کا افتتاح کیا۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کی گئیں ان بوتلوں میں زم زم کا پانی زیادہ عرصے تک محفوظ رہ سکتا ہے۔

اس موقع پر شیخ عبدالرحمان السدیس کا کہنا تھا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایت پر اللہ مہمانوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ جدید بوتلوں کی تیاری بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

شیخ السدیس نے “زمزم آب رسانی” انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا جو فرزندگان توحید کو بابرکت پانی پہنچانے اور تقسیم کرنے کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل رہتے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں برس کے پہلے دو ماہ میں 48 لاکھ عازمین آچکے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے اور سعودی عرب نے اس سال ریکارڈ تعداد میں عازمین اور سیاحوں کے استقبال اور سہولیات کی فراہمی کا عالمگیر منصوبہ بھی بنایا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *