Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پشاور زلمی کی 242 رنز ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پشاور زلمی کی 242 رنز ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے پندرہویں میچ میں لاہور قلندر نے فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پشاور زلمی کو جیت کے لیے 242 رنز کا بڑا ہدف دے دیا، جس کے تعاقب میں پشاور زلمی کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی مدمقابل ہیں، میچ کا ٹاس قلندرز کے حق میں آیا تو کپتان شاہین آفریدی نے پہلے بیٹنگ کرنے کا اعلان کیا۔

لاہور قلندرز اننگز
لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور مرزا بیگ نے کیا مگر اچھا آغاز نہ مل سکا کیونکہ وہاب ریاض نے مرزا بیگ کو 7 کے مجموعی اسکور پر پویلین کی راہ دکھائی۔ بعد ازاں عبداللہ شفیق اور فخر زمان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا اور 100 رنز کی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔

بارہویں اوور میں عبداللہ شفیق 75 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، یوں 127 کے مجموعی اسکور پر قلندرز کی دوسری وکٹ گری۔ پھر فخر زمان صرف چار رنز کے فرق سے اپنی سنچری مکمل کرنے سے رہ گئے اور 96 کے اسکور پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے۔

پھر سیم بلنگ نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 23 گیندوں پر 47 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔ پشاور زلمی کے وہاب ریاض دو جبکہ رومان پاول نے ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندرز نے مقررہ بیس اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے اور زلمی کو جیت کیلیے 242 رنز کا ہدف دیا۔

لاہور کی ٹیم میں آج کے میچ کیلیے دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں، کامران غلام اور شائے پوپ کی جگہ سیم بلنگز اور عبداللہ شفیق کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی نے اب تک چار میچز کھیلنے جن میں سے انہین دو میں فتح اور دو میں شکست کا سامنا رہا جبکہ لاہور قلندرز اب تک لیگ کے تین میچز کھیل چکی ہے جس میں سے انہیں صرف ایک میں شکست کا سامنا رہا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *