Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
میرے پاس 18 لوگوں کی فہرست ہے جن کے اکاؤنٹ میں 4ہزار ارب روپے ہیں، سراج الحق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

میرے پاس 18 لوگوں کی فہرست ہے جن کے اکاؤنٹ میں 4ہزار ارب روپے ہیں، سراج الحق

اسلام آباد: امیر جماعت پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ میرے پاس فہرست ہے جس میں 18 لوگوں کے اکاؤنٹ میں 4 ہزار ارب روپے بینکوں میں پڑے ہیں، ان لوگوں میں سیاست دان اور مسلح افواج کے افسران شامل ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ ججز، جرنیل، بیورو کریٹس اور سیاستدان قربانی دیں، ہمارے ملکی ادارے ان لوگوں سے پیسے نکلوانے کے لیے بے بس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت میں مہنگائی میں 34.3 فیصد اضافہ ہوگیا، 160 روپے فی کلو آٹا ہو تو ایک سربراہ کیسے دس بارہ بندوں کی کفالت کرسکتا ہے۔ ابھی مزید 650 بلین کا قوم کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا جائے گا۔
سراج الحق نے کہا کہ لگتا ہے آئندہ آنے والے دنوں میں حکومت سانس لینے پر بھی ٹیکس لگا دے گی۔ پی ڈی ایم مہنگائی کے خلاف پی ٹی آئی حکومت مخالف ریلیاں نکالتی تھی لیکن پی ٹی آئی کی طرح پی ڈی ایم کی حکومت بھی سو فیصد ناکام ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کہتا تھا سکون قبر میں ہے اور یہ وزیراعظم کہتا ہے اپنے کپڑے بیچوں گا، صرف چہرے بدلے ہیں لیکن اشرافیہ ایک ہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز کو کہتا ہوں پاکستان میں نجی جیلوں پر ازخود نوٹس لیں، آج بھی سندھ کے علاقے خیر پور اور کچے کے علاقے میں 46 لوگ یرغمالی ہیں، سندھ حکومت ان لوگوں کو بازیاب کروائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *